banner image

امام ‏باقر ‏العلوم ‏علیہ ‏السلام ‏کا ‏تعارف ‏

🌹 تعارف امام محمد باقرؑ علیہ السلام🌹

نام: محمد
والد: زین العابدین علیہ السلام
والدہ: فاطمہ (بنت امام حسن علیہ السلام)
کنیت: ابو جعفر
لقب: باقر
تعداد اولاد: 7
بیٹے: 5
بیٹیاں: 2
مدت حیات: 57 سال
مدت امامت: 19 سال
تاریخ ولادت: 1 رجب المرجب/57 ہجری
تاریخ شہادت: 7 ذی الحجہ/114 ہجری
جائے ولادت: مدینہ منورہ
جائے شہادت: مدینہ منورہ
مدفن: جنت البقیع مدینہ منورہ
قاتل: ہشام بن عبد الملک (ملعون)

■عظمت امام محمد باقرؑ
پیغمبر گرامئ اسلام نے اپنے ایک بہت ہی پارسا صحابی جناب جابر بن عبداللہ انصاری سے ارشاد فرمایا:

''اے جابر!  خداوندعالم نے تم کو طول عمر عطا فرمائی ہے اور تمھیں میرے فرزند محمد بن علی بن حسین بن علی ابن ابیطالب کی زیارت نصیب ھوگی، جس کانام توریت میں " باقر " ہے. جب تمھیں انکی زیارت کا شرف حاصل ھو تو تم میرا سلام پہنچا دینا.

پیغمبر اسلام کا وصال ھو گیا اور جابر کو طویل عمر نصیب ھوئی. ایک دن آپ امام زین العابدین علیہ السلام کے گھر گئے اس وقت امام محمد باقر علیہ السلام کے بچپنے کا زمانہ تھا جوں ہی جابر کی نگاہ امام محمد باقر علیہ السلام پر پڑی تو فوراً کہا:
''ادھر تشریف لائیے،
پھر کہا- ذرا  پیچھے تشریف لے جائیے، امام پیچھے تشریف لے گئے.

یہ دیکھ کر جابرنے کہا؛

خداوندِکعبہ کی قسم!  یہ تو ہوبہو رسولِخداؐ کی تصویر ہیں.
 
پھر امام زین العابدین علیہ السلام سے پوچھا:
یہ کون ہیں؟؟؟

توآپ نے فرمایا:   

یہ میرے فرزند محمد باقر ہیں، جو  میرے بعد تمھارے امام ھوں گے. یہ سن کر جابر اٹھے اور امام محمد باقر علیہ السلام کے قدم مبارک کا بوسہ لیا اور کہا:
''میں آپ پر فدا ھوجاؤں اے فرزند رسول!  آپ کے جد بزرگوار حضرت رسول خدا (ص) نے آپ کو سلام کہلایا ہے.

یہ سن کر امام باقر علیہ السلام کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور فرمایا:
جد بزگوار پر لاکھوں بار  درود  و  سلام ، جب تک کہ زمین و آسمان قائم ہیں.  اور تم پربھی اے جابر میرا سلام ھو تم نے مجھ تک یہ سلام پہنچایا.

  منجانب: مدرسہ و موسسہ علمیہ باب الحوائج فاونڈیشن ایران و پاکستان .  

📚 حوالہ جات
امالی شیخ صدوق. ص- 211. 
علل الشرائع. ج 1- ص 233.
رھبران معصوم. ص- 386، 387.

B۔H۔F
tnaqvi565@gmail.com
امام ‏باقر ‏العلوم ‏علیہ ‏السلام ‏کا ‏تعارف ‏ امام ‏باقر ‏العلوم ‏علیہ ‏السلام ‏کا ‏تعارف ‏ Reviewed by MOULANA SYED MUHMMAD TAQI NAQVI QUMI on September 13, 2024 Rating: 5

No comments:

Don't comment spam.

Powered by Blogger.