بسمہ تعالیٰ
السلام علیک یا ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام ۔
ہماری ذمہ داری اور محرم الحرام ؟
احترام ماہ محرم الحرام آداب عزاداری کیا ہیں ؟ ۔
1: مجلس عزاء اور جلوس عزاء میں وضوء کرکے آئیں۔
2: پاکیزہ لباس اور ممکن حد تک سیاہ لباس پہن کر آئیں۔
3 : گھر میں جو سن تمیز تک پہنچے ہوئے بچے ہوں ان کو ساتھ لائیں۔
4: اپنے ساتھ کاغذ اور قلم لائیں اور مجلس کے نکات نوٹ کریں۔
5: مجلس سے واپس آکر اپنے گھروالوں اور ملنے والوں سے مجلس کے مفید نکات بیان کریں۔
6: اپنے ساتھ تسبیح اور جیب میں خاک شفاء رکھیں یہ مومن کی نشانی بھی ہے اور تحفظ کی ضمانت بھی۔
7 : خواتین و حضرات حجاب اسلامی کی پابندی کریں۔
8: خاص طور پر خواتین شرعی لباس پہن کر آئیں۔
9: مجالس و عزداری کے اوقات میں نماز کے وقت کی رعایت کریں۔
10: دوران جلوس نماز کے وقت نماز باجماعت ادا کریں۔
11:عزداری میں کوئی ہنسی مذاق نہ کریں۔
12: امام حسین علیہ السلام پر گریہ اجر عظیم رکھتا ہے اسلیے گریہ کریں۔
13: اگر دل چاہے تو بلند آواز سے روئیں اور اس میں شرم محسوس نہ کریں۔
14: عین گریہ و زاری کی حالت میں کوئی خصوصی دعا مانگیں۔
15: اگر رونا نہ آئے تو سر جھکا کر رونے کی کوشش کریں۔
16: گریہ کرتے ہوئے دوسرے مومنین کے چہروں کو نہ گھوریں۔
17: ایسی شاعری پڑھیں جو خیالی نہ ہو بلکہ حقائق پر مبنی ہو۔
18: ایسے خطیب کو سنیں جو قرآن مجید، سیرت النبی اور سیرت اہل بیت علیہم السلام کے مطابق اپنا مدعا بیان کرتا ہو۔
19: حسینیت کے اصولوں پر سامعین کی کردار سازی کرنے والے خطیب کو دعوت دیں۔
20: فرقہ واریت، دین اور امت کے لیے زہر ہے اس سے پرہیز کریں۔
21: بانیان اور شرکاء عزاداری، وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔
22: جہاں جگہ مل جائے وہیں بیٹھ جائیں سروں کو نہ پھلانگیں۔
23: جب آنسو رواں ہوں تو تبرک کے طور پر چہرے پر مل لینا چاہیے۔
24: تبرک و نیاز میں جو چیز بھی ملے اس کا احترام کریں۔
25: روزانہ زیارت وارث پڑھیں۔
26:مجلس کے دوران اپنے موبائل فون کو سائلینٹ پر رکھنا نہ بھولیں۔
27: عاشورہ کے دن کے آداب معلوم کریں اور انکی رعایت کریں۔
28: اگر جگہ تنگ ہو تو وہاں کھل کر نہ بیٹھیں۔
29: اگر ممکن ہو تو گھر سے غسل کرکے نکلیں۔
30: عزاداری کا انتظام اس طرح کریں کہ کسی کے لیے اذیت کا سبب نہ ہو۔
منجانب : مدرسہ و موسسہ علمیہ باب الحوائج فاونڈیشن ایران و پاکستان ۔
tnaqvi565@gmail.com
B۔H۔F
00989109987105.
https://youtu.be/AdnbJofEkyI
SUBSCRIBE LIKE AND SHARE WITH OTHER PEOPLE JAZAK ALLAH ۔
محرم میں میری ذمہ داری؟
Reviewed by MOULANA SYED MUHMMAD TAQI NAQVI QUMI
on
September 13, 2024
Rating:
No comments:
Don't comment spam.