banner image

فلسفہ ‏انتظار ‏؟ ‏

بسمہ تعالی۔

*🔅عرفانی انتظار کا نتیجہ🔅*

📌اگر انسان حقیقی منتظر ہو یا عروج کی حالت میں عرفانی انتظار تک پہنچ جائے تو اگر ظہور نہ بھی ہو تب بھی وه اپنے شخصی فرج کو پا لے گا اور امام زمانہ (عج) کی خاص عنایات سے بہره مند ہو گا. شاید اسی وجہ سے بڑے علماء نے فرج کو دو طرح سے جانا ہے یعنی شخصی فرج اور عمومی فرج.

📝مرحوم آیت الله شیخ علی سعادت پرور (پہلوانی تہرانی) بھی اپنی کتاب میں انتظار کی فضیلت کی روایات کے ذیل میں فرماتے ہیں کہ روایات میں غوروفکر کرنے سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ فرج دو قسم کا ہے:

1️⃣"شخصی فرج"

2️⃣"عمومی فرج"

📖"شخصی فرج" کی بھی دو قسمیں ہیں:

(ا) انسان کا برے اخلاق اور پست خصوصیات و صفات سے پاک ہونا اور اس کی وجہ سے بلند انسانی، اخلاقی و الہی فطرت کے درجات اور فطری کمالات تک پہنچنا

(اا) وه فرج جو امام زمانہؑ سے منسوب ہے. اور اس قسم کے فرج کی خود دو قسمیں ہیں:

✨امام زمانہؑ کے نورانی مقام کو پہچاننا جو ولایت الہی کے مقام کے علاوه کوئی اور چیز نہیں. اور یہ معرفت صرف اس شخص کو حاصل ہو سکتی ہے جو شخصی فرج تک پہنچ گیا ہو یعنی وہی کہ وه شخص اندرونی فطری کمالات تک پہنچ گیا ہو.

✨امام زمانہؑ کی خدمت میں پہنچنا اور ان کے ظہور کے زمانے کو پا لینا.

🔸اور یہ بات واضح ہے کہ اگر یہ فرج حاصل ہو جائے تو فرج کا پہلا معنی یعنی انسان کا کمالات تک پہنچنا بھی حاصل ہو جاتا ہے. کیونکہ اسی طرح جیسے کچھ روایات سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ ظہور کے زمانے میں امام مہدیؑ کی خدمت میں پہنچنا تمام انسانوں کے لیے (جو ان پر ایمان رکھتے ہوں) یا کم از کم باطل سے آزاد انسانوں کے لیے انسانی کمالات اور عالی درجات کے حصول میں انتہائی مؤثر اور سنجیده اثر رکھے گا.

📖لیکن عمومی فرج سے مراد معاشرے کا ظلم و ستم اور شر سے آزاد ہونا، عدل و انصاف کا قیام اور اس شخص کی حکومت کا قائم ہونا ہے جو سراپا عدل ہے، جن کی حکومت میں "حق" صاحبِ عزت و احترام اور "باطل" ذلیل اور پامال ہو جائے گا.

منجانب: مدرسہ و موسسہ علمیہ باب الحوائج فاونڈیشن ایران و پاکستان ۔ 

#مهدویت
#عارفانہ_انتظار - 4
#عوامانہ_عالمانہ_عارفانہ_انتظار - 46
#اللهم_عجل_لولیک_الفرج

B۔H۔F
✍️معارف الفرقان-1879
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
tnaqvi565@gmail.com
فلسفہ ‏انتظار ‏؟ ‏ فلسفہ ‏انتظار ‏؟ ‏ Reviewed by MOULANA SYED MUHMMAD TAQI NAQVI QUMI on September 13, 2024 Rating: 5

No comments:

Don't comment spam.

Powered by Blogger.