banner image

سات ‏سوالوں ‏کے ‏جواب ‏امام ‏علی ‏علیہ ‏السلام ‏ ‏۔

بسمہ تعالی ۔

B۔H۔F
السلام علیکم ۔ 

🌹 حضرت علیؑ سے سات سوال 🌹

ایک مرد امیر المؤمنین علیؑ کی خدمت میں آیا اور عرض کی: 
میں ستر(۷۰) میل دور سے آیا ہوں تاکہ آپ سے سات سوالات کے جوابات حاصل کروں.

امیر المؤمنین علیؑ نے فرمایا: پوچھیں.

➊وہ کونسی چیز ہے جو آسمان سے بڑی ہے؟

➋وہ کونسی چیز ہے جو زمین سے زیادہ وسیع ہے؟

➌وہ کونسی چیز جو یتیم کے بچے سے بھی ناتوان ہے؟

➍وہ کونسی چیز ہے جو آگ سے بھی زیادہ گرم ہے؟

➎وہ کونسی چیز ہے جو زمھریر سے بھی زیادہ ٹھنڈی ہے؟

➏وہ کونسی چیز ہے جو سمندر سے بھی بے نیاز ہے؟

➐وہ کونسی چیز ہے جو پتھر سے بھی زیادہ سخت ہے؟

💠امام علے علیه السلام نے فرمایا: 

➊ (تہمت) آسمان سے بڑی ہے.

➋ «حق» زمین سے بھی زیادہ وسیع ہے. 

➌ «سخن چینی»کرنے والا شخص چھوٹے یتیم بچے سے بھی ضعیف ترہے .

➍ «لالچ و طمع» آگ سے زیادہ گرم ہے .

➎ «بخیل کے پاس حاجت لے جانا»  زمهریر  سے زیادہ ٹھنڈی ہے.

➏ «قناعت» کرنے والا شخص جو سمندر  سے بھی بے نیاز ہے. 

➐ «قلب ِکافر » پتھر سے بھی زیادہ سخت ہے.     (االلہ تعالی ھمیں اغیار کی غلامی اور اخلاقی رذایل سے پاکیزگی کی توفیق عنایت  فرمائیں) ۔

کاوش: مولانا سید محمد تقی نقوی قمی۔ 
 
📚 جامع الاخبار، فصل ۵، فضائل امیرالمومنین۔

مدرسہ و موسسہ علمیہ باب الحوائج فاونڈیشن ۔
سات ‏سوالوں ‏کے ‏جواب ‏امام ‏علی ‏علیہ ‏السلام ‏ ‏۔ سات ‏سوالوں ‏کے ‏جواب ‏امام ‏علی ‏علیہ ‏السلام ‏ ‏۔ Reviewed by MOULANA SYED MUHMMAD TAQI NAQVI QUMI on September 13, 2024 Rating: 5

No comments:

Don't comment spam.

Powered by Blogger.