*🌷اھلبیت کےساتھ دوستی کے20فائدے🌷*
*🌴حضورسرورکائنات کی نورانی حدیث:*
جس شخص کو خدائے متعال میری اھلبیت کے ساتھ دوستی کا شرف عطا فرمادے، اس نے دنیا و آخرت کی تمام بھلائی پالی۔
اور اس میں تو ذرہ برابر بھی شک نہیں کہ وہ بہشتی ہے، اس کے علاوہ میری اھلبیت کے ساتھ دوستی کے 20 اور فائدے بھی ہیں:
دس دنیا میں ، اور دس آخرت میں،(ظاہرا" دوستی سے مراد وہ دوستی ہے جو وظائف کی انجام دھی کے ساتھ ھو)
*1-* دنیا سے کنارہ کشی،
*2-* علم کا متلاشی،
*3-* دین کے معاملات میں پرھیزگار،
*4-* عبادت کا شوقین،
*5-* موت سے پہلے توبہ کی توفیق پانے والا،
*6-* تہجد گزار،
*7-* لوگوں سے ناامید،
*8-* خدا کے امر و نہی کا پابند،
*9-* دنیا سے بےرغبت،
*10-* سخی۔
*آخرت کے دس فائدے:*
*11-* اس کے نامہ اعمال کھولا ہی نہ جائے گا( تاکہ لوگوں کے سامنے شرمندہ نہ ھو)
*12-* اس کے لئے ترازو نصب نہیں کیا جائے گا۔
*13-* اس کے نامہ اعمال اسکے دائیں ہاتھ میں تھما دیئے جائیں گے۔
*14-* جنھم سے چھٹکارے کا پروانہ اسے لکھکر دے دیا جائے گا۔
*15-* اس کا چہرہ سفید و نورانی ھو گا۔
*16-* اسے جنتی لباس پہنادیا جائے گا۔
*17-* اپنے قریبی 100 آدمیوں کی شفاعت کر سکے گا۔
*18-* خدا کی خصوصی نظر رحمت پائےگا
*19-* بھشتی تاج اس کے سر پر سجایا جائے گا۔
*20-* اور بغیر حساب و کتاب کے بھشت میں داخل ھوگا۔
*(کتنا خوش نصیب ہے میری اھلبیت کے ساتھ محبت و دوستی کرنے والا؛)* 1۔
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴
📙1- نصایح،ص356۔
🌷🌷🌷🌷🌷کاوش : مولانا سید محمد تقی نقوی قمی🌷🌷
اہلبیت سے محبت کا کیا فائدہ ؟
Reviewed by MOULANA SYED MUHMMAD TAQI NAQVI QUMI
on
September 13, 2024
Rating:
Reviewed by MOULANA SYED MUHMMAD TAQI NAQVI QUMI
on
September 13, 2024
Rating:
No comments:
Don't comment spam.