banner image

حیات ‏نامہ ‏امام ‏موسی ‏کاظم ‏علیہ ‏السلام ‏۔

🌴🕋🌴
B۔H۔F۔
🏴🏴🏴
*السَّلامُ عَلَيْكُم يامَوْلايَ مُوسى بْنَ جَعْفَرٍ*

*💔دشوار کتنی قید تھی کاظم امام کی*
*💔دیکھی نہ کبھی صبح آئی نہ شام تھی*

*🌹حیات نامہ ساتویں امام موسی کاظم علیہ السلام 🌹*

نام ونسب

اسم گرامی : موسیٰ

🌈لقب : کاظم

🌈کنیت : ابو الحسن

🌈والد کانام :امام جعفر صادق (ع)

🌈والدہ کا نام : حمیدہ ( اسپین کی رہنے والی تھیں)

🌈تاریخ ولادت : 7 صفر 128 ہجری

جائے ولادت : مدینہ منورہ

🌈مدت امامت : 35 سال
🌈عمر مبارک : 55 سال

🌈تاریخ شھادت : 25 رجب 183 ہجری

🌈شھادت کی وجہ : ہارون رشید نے آپ کو زھر دے کر شھید کر دیا

🌈روضہ اقدس : عراق ( کاظمین )

🌈اولاد کی تعداد : 19/ بیٹے اور 18/بیٹیاں

🌈بیٹوں کے نام : (۱) علی (ع) (۲) ابراھیم (۳) عباس(۴) قاسم (۵) اسماعیل (۶) جعفر (۷) ھارون (۸) حسن (۹) احمد (۱۰) محمد (۱۱) حمزہ (۱۲) عبد اللہ (۱۳) اسحاق(۱۴) عبید اللہ (۱۵) زید (۱۶) حسن (۱۷) فضل (۱۸) حسین (۱۹) سلیمان

🌈بیٹیوں کے نام : (۱) فاطمہ کبریٰ (۲) لبابہ (۳) فاطمہ صغریٰ (۴) رقیہ (۵) حکیمہ (۶) ام ابیھا (۷) رقیہ صغریٰ (۸) ام جعفر (۹) لبابہ (۱۰) زینب (۱۱) خدیجہ (۱۲) علیا (۱۳)آمنہ (۱۴) حسنہ (۱۵) بریھہ (۱۶) عائشہ (۱۷) ام سلمہ (۱۸) میمونہ

بیویوں کی تعداد تاریخ میں موجود نھیں ھے

*ولادت*

سات صفر128ھ میں آپ  کی ولادت ھوئی . اس وقت آپ کے والد بزرگوار حضرت امام جعفر صادق علیہ السّلام مسند امامت پرمتمکن تھے اور آپ  کے فیوض علمی کادھارا پوری طاقت کے ساتھ بھرپور تھا .اگرچہ امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام سے پھلے آپ  کے دو بڑے بھائی اسماعیل اور عبدالله پیدا ھوچکے تھے مگر اس صاحبزادے کی ولادت روحانی امانت کی حامل تھی جو رسول کے بعد اس سلسلہ کے افراد میں ایک دوسرے کے بعد چلی آرھی تھی
 
*💠نشو ونما اور تربیت💠*

آپ نے اپنی عمرکے بیس برس اپنے والد بزرگوار امام جعفر صادق علیہ السّلام کے سایہ تربیت میں گزارے. ایک طرف خدا کے دیئے ھوئے فطری کمال کے جوھر اور دوسری طرف اس باپ  کی تربیت جس نے پیغمبر کے بتائے ھوئے فراموش شدہ مکارم اخلاق کو ایسا تازہ کر دیا  تھا کہ چاروں طرف اسی کی خوشبو پھیلی ھوئی تھی. امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام نے بچپن او جوانی کا کافی حصہ اسی مقدس آغوش تعلیم میں گزارا. یھاں تک کہ تمام دنیا کے سامنے آپ  کے کمالات وفضائل روشن ھوگئے اور امام جعفر صادق علیہ السّلام نے آپ کو اپنا جانشین مقرر فرمادیا . باوجود یہ کہ آپ  کے بڑے بھائی بھی موجود تھے مگر خدا کا عطا کردہ منصب میراث کا ترکہ نھیں ھوتا ھے بلکہ ذاتی کمال کی بنیاد پر رھتا ھے . سلسلہ معصومین علیہم السّلام میں امام حسن علیہ السّلام کے بعد بجائے ان کی اولاد کے امام حسین علیہ السّلام کاامام ھونا اور اولاد امام جعفر صادق علیہ السّلام میں بجائے فرزند اکبر کے امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام کی طرف امامت کامنتقل ھونا اس بات کا ثبوت ھے کہ معیار امامت میں نسبتی وراثت کو مدِنظر نھیں رکھا گیا ھے

🚩🏴😭شہادت😭🏴🚩

امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام سندی بن شاھک کے قید خانے میں رکھے گئے یہ شخص بہت ھی بے رحم اور سخت دل تھا- آخر اسی قید میں حضرت کو انگور میں زھر دیا گیا-  25 رجب 183ھ میں 55 سال کی عمر میں حضرت کی شھادت ھوئی۔ بعد شھادت آپ کے جسد مبارک کے ساتھ بھی کوئی اعزاز کی صورت اختیار نھیں کی گئی بلکہ حیرت ناک طریقے پر توھین آمیز الفاظ کے ساتھ اعلان کرتے ھوئے آپ  کی لاش کو قبرستان کی طرف روانہ کیا گیا- مگر اب ذرا عوام میں احساس پیدا ھو گیا تھا اس لئے کچھ  اشخاص نے امام کے جنازے کو لے لیا اور پھر عزت و احترام کے ساتھ مشایعت کر کے بغداد سے باھر اس مقام پر جو اب کاظمین کے نام سے مشھور ھے، دفن کیا

*25 رجب 183 ہجری*
*شہادت باب الحوئج حضرت امام موسیٰ کاظم ابن جعفر صادق علیہ السلام  پر امام عصر عجل تعالی فرجک و مراجع عظام و علماء حق  اور آپ سب کو اشک بار آنکهوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں*

معرفتِ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سروس

خداوندا باب الحوئج کے صدقے تمام عزاداروں کی حفاظت فرما اور ہر مومن و مومنا کی شرعی حاجت پوری فرما

#روزہ_شہادت
#موسی_بن_جعفر_صادق_علیہ_السلام
#باب_الحوئج

*اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠٰﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ*

مدرسہ علمیہ باب الحوائج فاونڈیشن ۔
حیات ‏نامہ ‏امام ‏موسی ‏کاظم ‏علیہ ‏السلام ‏۔ حیات ‏نامہ ‏امام ‏موسی ‏کاظم ‏علیہ ‏السلام ‏۔ Reviewed by MOULANA SYED MUHMMAD TAQI NAQVI QUMI on September 13, 2024 Rating: 5

No comments:

Don't comment spam.

Powered by Blogger.