banner image

نماز ‏میں ‏تشہد ‏ثالثہ ‏

جو لوگ تشھد میں علی ولی  اللہ پڑھنے کی یہ  دلیل لاتے ہیں کہ اگر علی کا نام نہ لیا تو نماز بغیر ولایت ہو گی انکے لئے علمی ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیکنکل جواب
👇👇👇👇👇👇👇👇
پورے قرآن میں جا بجا *علی ولی اللہ* ہے *آیت آیت* میں *لفظ لفظ* میں *علی ع ولی* کا تذکرہ ہے مگر *اسم ونام* کے ساتھ نہیں بلکہ *صفات* کے ساتھ ہے....!!
 یعنی *تذکرہ بالاسم* نہیں بلکہ  *تذکرہ بالوصف* ہے ...
توجہ کیجئے !!!☝🏻
ایسے ہی پوری نماز میں *علی علی* ہے کہیں 
*باء بسم اللہ کی صورت*
کہیں 
*صراط مستقیم* کی صورت
کہیں *انعمت علیھم* کا مصداق بنکر تو
کہیں *قل ھو اللہ احد* *موحد ترین عبد* بنکر
کہیں *اللہ الصمد کا  بے نیاز بندہ* بنکر 
کہیں *لم یلد و ولم یولود خالق* کا *مولود کعبہ* بنکر .....
کہیں *رکوع میں👈 راکعون* کا مصداق بنکر 
و ..... !!
حتی *ہر جا* ہر *رکن* ہر *فعل* میں ولایت جلوہ گر ہے. مگر *تذکرہ بالاسم* کی صورت نہیں بلکہ *تذکرہ بالوصف* کی صورت ....
اور پھر بھی اگر کوئی یہ دعوی کرے کہ *تشھد میں علی کانام لئے بغیر نماز  بغیر ولایت* ہے تو اس صورت میں *پورے قرآن کو بغیر ولایت* ماننا پڑے گا!!!

کیونکہ قرآن میں کہیں بھی *نام علی* نہیں.....مگر تذکرہ فقط اسم و نام سے ہی نہیں ہوا کرتا *صفات* کے ذریعہ بھی ہوتا ہے جیسا کہ نام کے ساتھ کہا جائے:
👈 *میں نے دیکھا علی کو* 
یا نام کی جگہ علی کی صفت بیان کردی جائے اور کہا جائے: 
👈 *میں نے ایک شجاع و بہادر شخص کو دیکھا*
دونوں میں کوئی فرق نہیں دونوں صورتوں میں مراد علی ہی ہے.
اسی طرح  پورا قرآن *ولایت* کے ساتھ ہے مگر صفات کے ساتھ جیسے  
*آیت ولایت-آیت مودت- آیت ابلاغ- آیت اکمال آیت تطھیر-آیت اطاعت- آیت مباھلہ- آیت *و من یشری - سورہ کوثر و آیات سورہ دھر* و........
 سینکڑوں آیات میں حتی *ابن عباس سے ایک ھزارآیات* تک کی روایت موجود ہے. 
ان آیات میں *علی ولی* کا تذکرہ *لفظی و ظاھری* پہ ہے.
 جبکہ *باطنی اعتبار* سے پورے قرآن میں *علی* ہے..  قرآن کے *لفظ لفظ*- *حرف حرف- *آیت آیت*  میں *علی ع* ہے *القرآن مع علی و علی مع القرآن*
اور نیز *نکتہ تحت الباء* جو کہ  پورے قرآن کا نچوڑ و خلاصہ ہے وہ *علی ع* ہے 

 🛑
ایک بزرگ عالم نے اس بار رمضان کی تبلیغ کے دوران سامعین و ذاکرین کو "تشھد میں شھادت ثالثہ" کے متعلق سوال کے جواب  میں کہا:  

👈 آپ نے ولایت کو گھٹا دیا اور آسمان کی چیز کو زمین پر لے آئے ہیں
ذاکرین نے کہا کہ ہم نماز میں ولایت کی بات کر رہے ہیں 
انہوں نے کہا یہی میں بھی کہہ رہا ہوں کہ تم ولایت کو محدود کر رہے ہو پھر مثال دی
کہ میرے ہاتھ میں کپ ہے اس میں کبھی چائے پیتا ہوں کبھی پانی کبھی شربت ... 
اہمیت کس کی ہے ؟؟ 
کپ کی یا اس میں آنے والی چیزوں کی ؟؟؟
ذاکروں نے کہا کپ کی ...
تو انہوں نے کہا اسی طرح ولایت ہے ... تمام عبادات کو ولایت میں ڈالا جاتا ہے نا کہ ولایت کو عبادتوں میں 
اگر تم ولایت کو نماز میں محدود کردو گے تو باقی عبادات میں کیا کرو گے ....
کیا روزہ ولایت کے بغیر ہو جائے گا ...  کیا زکات ... حج ...    ??!   ...     .......
Isky khilaf koi Daleel day sakta hai
کاوش :مولانا سید محمد تقی نقوی قمی ۔ 
نماز ‏میں ‏تشہد ‏ثالثہ ‏ نماز ‏میں ‏تشہد ‏ثالثہ ‏ Reviewed by MOULANA SYED MUHMMAD TAQI NAQVI QUMI on September 13, 2024 Rating: 5

No comments:

Don't comment spam.

Powered by Blogger.