banner image

دیندار ‏لڑکا ‏اور ‏لڑکی ‏کا ‏رشتہ؟

دیندار لڑکے کے رشتہ کو رد نہ کریں

امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:

لَمّا سُئلَ عَنِ النِّكاحِ: مَن خَطَبَ إلَیكُم فَرَضِیتُم دِینَهُ و أمانَتَهُ فَزَوِّجُوهُ «إلاّ تَفعَلُوهُ تَكُنْ فِتنَةٌ فِی الأَرضِ و فَسادٌ كَبیرٌ۔

 جب بھی کوئی آپ کی بیٹی سے شادی کے لئے رشتہ دے اور تمہیں اس کی دینداری اور امانتداری پسند ہو، تو اس لڑکے سے شادی کر دیں، کیونکہ"اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو زمین پر بہت بڑا فساد برپا ہوگا۔"*

✍️ مختصر وضاحت:

 لڑکیوں کی شادی میں دیری کا سب سے بڑا سبب ان کے والدین کا لڑکے کی مال و دولت دیکھنا ہے۔

 اسلام میں شادی کا معیار دینداری امانتداری اور لڑکے کا اچھا اخلاق اور تقوی ہے۔

 امام علیہ السلام نے واضح طور سے بیان فرمایا ہے کہ اگر دینداری اور ایمان کے اعتبار سے لڑکا اچھا ہے تو اس سے اپنی لڑکی کی شادی کر دیں اگر ایسا نہ کیا تو فساد کا خطرہ ہے۔

 اللہ رازق ہے اور وہ اپنے فضل و کرم سے غریب دیندار لڑکے کو مال دار کر دے گا کیونکہ روزی اسی کے ہاتھ میں ہے۔
کاوش :مولانا سید محمد تقی نقوی قمی ۔ 

         📚 الكافی،ج 5، ص 347، ح1
دیندار ‏لڑکا ‏اور ‏لڑکی ‏کا ‏رشتہ؟ دیندار ‏لڑکا ‏اور ‏لڑکی ‏کا ‏رشتہ؟ Reviewed by MOULANA SYED MUHMMAD TAQI NAQVI QUMI on September 13, 2024 Rating: 5

No comments:

Don't comment spam.

Powered by Blogger.