banner image

کہانی و خلاصتہ النحو

*خلاصة النحو کی کہانی*🥰*

*صرف مدرسہ کے طلاب عزیز کے نام*  چونکہ وھی خوب سمجھنگے 


*گاٶں  میں ایک   غریب آدمی   رہتا  تھا   جن کا   نام  لفظ  تھا  🤓 ان کے  دو  بھائی تھے  ایک  کا نام  موضوع   دوسرے کا نام  مہمل  تھا👬🏻  موضوع  بہت ہوشیار لڑکا  تھا  ہر چیز  کا معنی  بتاتا   سمجھ میں آتا تھا  اور مہمل  وہ پاگل تھا🥴 ہر چیز الٹا بتاتا جس کا کوئی  معنی نہ نکلتا تھا اور  موضوع کے دو بیٹے  تھے اک کا نام مفرد تھا دوسرے کا نام  مرکب  تھا 👬🏻مفرد  اکیلا  اکیلا ہوتا تھا مرکب سب کے ساتھ مل کر چلتا تھا مرکب کے بھی دو  دوست  تھے  ایک کا نام مرکب ناقص دوسرے کا نام مرکب  تام تھا 👬🏻مرکب ناقص بڑا نالائق لڑکا تھا😫 ہمیشہ ادھوری بات کرتا کسی کو سمجھ نہیں آتی تھی  مرکب تام بھائی بہت اچھا لڑکا تھا  ایسی بات کرتا  کہ پاگل بھی سمجھ جاتا تھا وہ ہر چیز کی خبر دیتا تھا  سچ جھوٹ  ملا کر  اس لیے وہ خود کو وزیر نحو کہتا تھا😎 پھر اچانک  گاؤں میں  یتیم لڑکا  آگیا جن کا نام کلمہ تھا 🥺جس کے ساتھ تین لوگ اور بھی تھے  جن کا نام اسم، فعل، حرف تھا اسم بیچارہ بہت  امیر تھا اپنا سب کچھ خود کرتا کسی سے کچھ  مدد  نہیں لیتا🤓  فعل بھائی  ہمیشہ کنجوسی سے   اپنا کام خود بھی کرتا دوسروں کو بھی لیکر آتا  اکیلا ڈرتا تھا کوئی کام غلط نا ہو 
حرف بھائی  بہت غریب تھا😔   نا کھانے کو کچھ نا پہنانے کو کچھ اسم فعل سے لیکر اپنا وقت گزارتا تھا 
اسم بھائی  کی دو بیویاں تھیں👭🏻 اک کا نام معرفہ تھا دوسری کا نام نکرہ
 معرفہ آنٹی  ہمیشہ خود کو خاص  سمجھتی  تھی☺️ نکرہ  آنٹی وہ سادہ رہتی تھی  خود کو کچھ نہیں سمجھتی تھی😀 آنٹی معرفہ  کے سات  بچے تھے  تیں لڑکیاں چار لڑکے
 *بچوں کے نام* ضمیر۔ علم ۔ اشارہ  ۔موصول ۔  معرف باللام ۔ معرف بالاضافتہ ، معرف بالنداء 😁
ضمیر بھائی  بس وہ تو میں ،تو ، وہ ، سارہ دن کرتا رہتا 🙃
علم بھائی اپنے آپ کو  خاص سمجھتا کہتا میرے جیسا  کوئی نہیں😎 
اشارہ  بھائی  وہ بس دوسروں پر بلا وجہ اشاروں کے ذریعے  الزام لگاتا رہتا  ایسے سکون نہیں ملتا اسے 😋
موصول بھائی ہمیشہ وہ اپنے دوست کے ساتھ مل کر کام کرتا 👻
معرف باللام بہن اتنی  نخریلی کے بس ان کی ہمیشہ گھر میں لڑائی  رہتی  میرے شروع میں الف لام لگاؤ کیوں کہ وہ میری جان ہے 😌
معرف بالاضافتہ بہن بہت ہوشیار لڑکی اپنے خاص نام کو اپنے خاص پسندیدہ کھانے سے
 جوڑتی ہے تاکہ کوئی  کھا نہ جاۓ 😇
معرف بالندا بہن  بہت ضدی  لڑکی سب بہت تنگ ہیں ان سے کہتی ہے میں اپنا کام سب کچھ خود کروں گی کسی کو ضرورت نہیں ٹانگ اڑانے کی😁
👬🏻ندا بہن کے دو پکے دوست  تھے ایک کا نام مذکر دوسرے کا نام مونث  تھا مذکر وہ جس میں کوئی لڑکی کی علامت نہ ہو😀🙊  جو بتاتا ہے میں میل ہوں لڑکا ہوں  
مؤنث وہ جو کہتی ہے میں لڑکی ہوں  مجھے کبھی کوئی لڑکا  غلطی سے بھی نہ کہنا میں بہت خطرناک عورت ہوں 😂 مؤنث  کی 3 بیٹیاں  ہے جن کا نام 
گول ة 
 الف مقصورہ...الف ممدودہ  
گول ة بہن  بڑی  ضدی لڑکی ہے جو کہتی ہے میری شکل کو کبھی  پھیرنا مت 😏
 الف ممدودہ  بہن بڑی اچھی  عزت  دار ہمدرد لڑکی ہے  جو باجی  ھمزہ کو بھی اپنے ساتھ لیکر آتی ہے ☺️   الف مقصورہ بہن توبہ توبہ  وہ باجی  ھمزہ  سے جیلس ہوتی ہے   ان کو پاس بھی نہیں بٹھاتی ساتھ تو دور کی بات☹️😏 پھر مؤنث  کے دو سہیلیاں  ایک کا نام آنٹی مؤنث  حقیقی  دوسری کا نام آنٹی مؤنث  لفظی 👭🏻🙊
آنٹی مؤنث  حقیقی  ہمیشہ اپنا مقابلہ مرد کے ساتھ کرتی ہے 😁💪🏻 
آنٹی مؤنث لفظی  وہ بہت نازک اور bp لو کا مریض ہے جس کی وجہ سے وہ مرد کے ساتھ مقابلہ  نہیں کر سکتی👩🏻‍🦽   اس لیے آنٹی مونث حقیقی  اسے چھوڑ کر  واحد کے  گھر  گئی واحد ہمیشہ اکیلا رہتا کوئی  ساتھ نہیں دیتا تھا🥲 واحد کے دو بھائی ایک کا نام  تثنیہ بھائی  دوسری کا نام  جمع بھائی تثنیہ بس کہتا میں دو لوگ کے ساتھ رہتا ہوں مجھے مزید کوئی نہیں چاہیے جمع توبہ وہ تو سارہ دن دوست بناتا رہتا اس لیے جمع سے گھر والے تنگ آگئے  تھے😫 جمع بیچارہ کو گھر سے نکال دیا  گیا😁 پھر جمع اپنے دوست  جمع سالم جمع مکسر کے پاس گیا👻
جمع سالم وہ واحد ہمدرد  انسان تھے شریف سے🥺🤣 باقی جمع مکسر جب پیسے نہیں ملتے تھے یا کھانا نہیں ملتا تھا تو گھر کے سامان توڑ کر چیزیں بناتے  مختلف شکلوں میں۔۔۔۔ 

کیسا لگا نحو سکھانے کا طریقہ۔۔۔۔؟ 

مدرسہ و موسسہ علمیہ باب الحوائج فاونڈیشن ایران و پاکستان ۔ 
کہانی و خلاصتہ النحو کہانی و خلاصتہ النحو Reviewed by MOULANA SYED MUHMMAD TAQI NAQVI QUMI on September 13, 2024 Rating: 5

No comments:

Don't comment spam.

Powered by Blogger.