banner image

قربانی ‏کے ‏احکام ‏فقہی ‏مراجع ‏عظام ‏کے ‏نزیک ‏حکم ‏

بسمہ تعالیٰ۔

سلام علیکم ۔

*قربانی کے  احکامات*


 بمطابق فتوی ٰ سید علی سیستانی دام ظلہ
آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ کے مقلدین توجہ فرمائیں!


 کیونکہ آغا سیستانی دام ظلہ کے فتاویٰ مشہور علماء کے فتاویٰ سےمختلف ہیں :

1:مستحب قربانی میں واجب قربانی (جو کہ حج کے دوران کی جاتی ہے)کی شرائط و اوصاف  کا ہونا ضروری نہیں ہے 

پس لنگڑا ،بھینگا،جس کا کان کٹا ہو ،جس کا سینگ ٹوٹا ہوا ہو یا بہت کمزور جانور  ان سب  کی قربانی ہوسکتی ہے  اگرچہ افضل و احوط یہ ہے کہ جانورموٹا اور نقائص سے سلامت ہونا چاہئے ۔ 


2:جانور کے اندر عمر کے لحاظ سے درج ذیل عمروں کا ہونا احتیاط کی بنا پر ضروری ہے :

الف:اونٹ اگر پانچ سال سے کم ہو تو اس کی قربانی نہیں ہوسکتی ۔(پانچ سال کو پورا کرنا ضروری ہے )

ب:گائے اور بکرا یا بکری : اگر دو سال سے کم ہوں تو ان کی قربانی نہیں ہو سکتی ۔ (دو سال کا پورا کرنا ضروری ہے )

ج:بھیڑ یا دنبہ  :اگر سات ماہ سے کم کی ہوتو اس کی قربانی بھی نہیں ہوسکتی۔(سات ماہ کاپورا کرنا ضروری ہے )

3:جس حیوان کو انسان خود پالے اس کی قربانی کرنا مکروہ ہے ۔ 

4:جانور کی قربانی میں شراکت جائز ہے خصوصا اس صورت میں کہ جب جانور کا ملنا مشکل ہو یا اس کی قیمتیں بہت زیادہ ہوں ۔

5:کھال کوبطور صدقہ دینا مستحب ہے اور قصائی کو بطور اجرت دینا مکروہ ہے ۔

اور یہ جائز ہے کہ کھال کو انسان اپنے لئے جائے نماز بنائے یا اس سے گھر کا سازو سامان خریدے۔

6:قربانی کا افضل ترین وقت 10 ذی الحج طلوع شمس کے بعد سے قربانی کی نماز کی مقدار کے برابر ہے اور تین دن تک کر سکتے ہیں اگرچہ پہلے دن کرنا زیادہ افضل ہے ۔

7:احوط اور افضل یہ ہے کہ  تیسرا حصہ مسلمان فقراء کو دیا جائے باقی ایک حصہ اپنے لئے اور دوسرا حصہ کسی بھی مسلمان کو دینا جائز  ہے ۔

8:ذبح جانور کے دو گردے ، شریانین اور دل کے left and right atrium  کا کھانا مکروہ ہے ۔

TNAQVI565@GMAIL۔COM

منجانب: مدرسہ و موسسہ علمیہ باب الحوائج فاونڈیشن ایران پاکستان۔ 


(تفصیل و تاکید کےلئے آغا سیستانی دام ظلہ  کے قربانی کے بارے میں استفتاآت سے ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں )
B۔H۔F
قربانی ‏کے ‏احکام ‏فقہی ‏مراجع ‏عظام ‏کے ‏نزیک ‏حکم ‏ قربانی ‏کے ‏احکام ‏فقہی ‏مراجع ‏عظام ‏کے ‏نزیک ‏حکم ‏ Reviewed by MOULANA SYED MUHMMAD TAQI NAQVI QUMI on September 13, 2024 Rating: 5

No comments:

Don't comment spam.

Powered by Blogger.