banner image

ماہ ‏رمضان ‏کی ‏فضیلت ‏چالیس ‏احادیث ‏مبارکہ ‏۔ ‏

بسمہ تعالی ۔

B۔H۔F
السلام علیکم ۔

*ماہ مبارک رمضان کی فضیلت کے بارے میں 40 احادیث*

1- ارکان اسلام:
قال الباقر عليه السلام: بني الاسلام علي خمسة اشياء، علي الصلوة و الزكاة و الحج و الصوم و الولايه.
امام باقر عليہ السلام نے فرمایا ہے کہ: اسلام کے پانچ ارکان ہیں، نماز، زکات، حج، روزہ اور ولایت۔
فروع كافي، ج 4 ص 62، ح 1

2- روزہ رکھنے کا فلسفہ:

قال الصادق عليه السلام: انما فرض الله الصيام ليستوي به الغني و الفقير.
امام صادق عليہ السلام نے فرمایا ہے کہ: خداوند نے روزہ اس لیے واجب قرار دیا ہے کہ تا کہ اس کے ذریعے سے غنی اور فقیر کے فرق کو آپس میں مٹا سکے۔
من لا يحضره الفقيه، ج 2 ص 43، ح 1

3- روزہ انسان کے اخلاص کا امتحان ہے:

قال اميرالمومنين عليه السلام: فرض الله ... الصيام ابتلاء لاخلاص الخلق،
امام علی عليہ السلام نے فرمایا ہے کہ: خداوند نے روزہ اس لیے واجب قرار دیا ہے کہ تا کہ اس کے ذریعے سے انسانوں کے اخلاص کا امتحان لے سکے۔
نهج البلاغه، حكمت 252

4-روزه قیامت کی یاد دلاتا ہے:

قال الرضا عليه السلام: انما امروا بالصوم لكي يعرفوا الم الجوع و العطش فيستدلوا علي فقر الاخر.
امام رضا عليہ السلام نے فرمایا ہے کہ: انسانوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے تا کہ بھوک اور پیاس کے درد کو سمجھ سکیں اور اسی کے ذریعے سے قیامت کے دن کی ضرورت اور نیاز کو بھی سمجھ سکیں۔
وسائل الشيعه، ج 4 ص 4 ح 5 علل الشرايع، ص 10

5-روزه رکھنا بدن کی زکات ہے:

قال رسول الله صلي الله عليه و آله لكل شيئي زكاة و زكاة الابدان الصيام.
رسول خدا صلي الله عليہ و آلہ نے فرمایا ہے کہ: ہر چیز کی ایک زکات ہے اور بدن کی زکات روزہ رکھنا ہے
الكافي، ج 4، ص 62، ح 3

6-روزه جہنم کی آگ سے ڈھال ہے:

قال رسول الله صلي الله عليہ و آلہ: الصوم جنة من النار.
رسول خدا صلي الله عليہ و آلہ نے فرمایا ہے کہ: روزہ جہنم کی آگ کے سامنے ڈھال ہے، یعنی روزہ رکھنے سے انسان جہنم کی آگ سے محفوظ رہتا ہے۔
الكافي، ج 4 ص 162

7- روزے کی اہمیت:

الصوم في الحر جهاد.
رسول خدا صلي الله عليہ و آلہ نے فرمایا ہے کہ: گرمیوں میں روزہ رکھنا، راہ خدا میں جہاد کرنے کی طرح ہے۔
بحار الانوار، ج 96، ص 257

8- نفس کا روزہ:

قال اميرالمومنين عليه السلام صوم النفس عن لذات الدنيا انفع الصيام.
اميرالمؤمنین علی عليہ السلام نے فرمایا ہے کہ: انسان کے نفس کا دنیاؤی لذات سے رکے رہنا، یہ فائدے مند ترین روزہ ہے۔
غرر الحكم، ج 1 ص 416 ح 64

9- واقعی و حقیقی روزہ:

قال اميرالمومنين عليه السلام الصيام اجتناب المحارم كما يمتنع الرجل من الطعام و الشراب.
امام علی عليہ السلام نے فرمایا ہے کہ: روزہ حرام سے بچنے کا نام ہے، جس طرح کہ انسان ظاہری طور پر کھانے اور پینے سے پرہیز کرتا ہے۔
بحار ج 93 ص 249

10- بہترین روزه:

قال اميرالمومنين عليه السلام صوم القلب خير من صيام اللسان و صوم اللسان خير من صيام البطن.
امام علی عليہ السلام نے فرمایا ہے کہ: دل کا روزہ رکھنا، زبان کے روزے رکھنے سے بہتر ہے اور زبان کا روزہ رکھنا، شکم (پیٹ) کے روزہ رکھنے سے بہتر ہے۔
غرر الحكم، ج 1، ص 417، ح 80

11- آنکھ اور کان کا روزہ:

قال الصادق عليه السلام اذا صمت فليصم سمعك و بصرك و شعرك و جلدك.
امام صادق عليہ السلام نے فرمایا ہے کہ: جب تم روزہ رکھتے ہو تو، تمہاری آنکھ، کان، بالوں اور جلد کا بھی روزہ ہونا چاہیے، یعنی روزے کی حالت میں پیٹ کے ساتھ ساتھ تمام بدن کے اعضاء کو بھی گناہ سے بچنا چاہیے۔
الکافى ج 4 ص 87، ح 1

12- اعضاء و جوارح کا روزہ:

عن فاطمه الزهرا سلام الله عليها ما يصنع الصائم بصيامه اذا لم يصن لسانه و سمعه و بصره و جوارحه.
حضرت زہرا عليہا السلام نے فرمایا ہے کہ: روزے دار کے اس روزے کا کیا فائدہ ہے کہ کہ جس میں وہ اپنی زبان، کان، آنکھ اور دوسرے اعضاء کو گناہوں سے نہ بچائے
بحار، ج 93 ص 295

13- ناقص روزہ:

قال الباقر عليه السلام لا صيام لمن عصي الامام و لا صيام لعبد ابق حتي يرجع و لا صيام لامراة ناشزة حتي تتوب و لاصيام لولد عاق حتي يبر.
امام باقر عليہ السلام نے فرمایا ہے کہ: ان افراد کا روزہ مکمل نہیں ہے:
1- جو اپنے زمانے کے امام کی نافرمانی کرے

2- اپنے آقا سے فرار کرنے والا غلام، جب تک وہ واپس نہ آ جائے،

3- ایسی بیوی جو اپنے شوہر کی اطاعت نہ کرے، مگر یہ کہ وہ توبہ کرے

4- ایسی اولاد جو والدین کی نافرمان ہے، مگر یہ اپنے والدین کی اطاعت کرے۔
بحار الانوار ج 93، ص 295

14- بے فائدہ روزه:

قال اميرالمومنين عليه السلام كم من صائم ليس له من صيامه الا الجوع و الظما و كم من قائم ليس له من قيامه الا السهر و العناء.
امام علی عليہ السلام نے فرمایا ہے کہ: بہت سے روزہ دار ایسے ہیں کہ جنکو اپنے روزے سے بھوک اور پیاس کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا اور بہت سے عبادت کرنے والے ایسے ہیں کہ جنکو اپنی عبادت سے رات کو جاگنے اور تھکاوٹ کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
نهج البلاغه، حكمت145۔

کاوش : مولانا سید محمد تقی نقوی قمی ۔ 

منجانب: مدرسہ و موسسہ علمیہ باب الحوائج فاونڈیشن ایران و پاکستان ۔ 

00989109987105 . 
ماہ ‏رمضان ‏کی ‏فضیلت ‏چالیس ‏احادیث ‏مبارکہ ‏۔ ‏ ماہ ‏رمضان ‏کی ‏فضیلت ‏چالیس ‏احادیث ‏مبارکہ ‏۔ ‏ Reviewed by MOULANA SYED MUHMMAD TAQI NAQVI QUMI on September 13, 2024 Rating: 5

No comments:

Don't comment spam.

Powered by Blogger.