banner image

چپ ‏تعزیہ ‏اور ‏شہادت ‏و ‏تعارف ‏امام ‏حسن ‏عسکری ‏علیہ ‏السلام ‏۔

بسمہ تعالی ۔ 

تعارف امام حسن عسکریؑ اور چپ تعزیہ کی روایت 

● اسم گرامی: حسن علیہ السلام
● لقب: عسکری
● کنیت: ابو محمد
● والد بزرگوار: حضرت امام علی النقی الهادی علیہ السلام
● ولادت با سعادت: مدینہ منورہ (سعودی عرب)
● تاریخ ولادت: 8 ربیع الثانی 232 ہجری قمری. (دوسری روایت کے مطابق 10 ربیع الثانی.)
● والدہ گرامی: حضرت حدیثہ خاتون
● نسب شریف: حسن ابن علی ابن محمد ابن علی ابن موسی ابن جعفر ابن محمد ابن علی ابن الحسین ابن علی ابن ابی طالب سلام اللہ علیہم اجمعین۔
● منصب: امامت (گیارہویں امام اور تیرہویں معصوم)
● مدت امامت: 6 سال
● آغاز امامت: رجب المرجب 254 ھجری
● شادی کے وقت سنِ مبارک: تقریباً 21 سال
● اہلیہ محترمہ: حضرت نرجس خاتون
● ازواج کی تعداد: ایک زوجہ
● حاکم وقت: عباسی خلیفہ واثق باللہ
● اولاد: ایک بیٹا (حضرت مہديِ موعود علیہ السلام)بعض روایات میں ایک دختر کا ذکر ہے 
● منصب امامت سنبھالتے وقت سن مبارک: تقریباً 22 سال
● مشہور اصحاب یا شاگرد: بشیر انصاری، عثمان ابن سعید، احمد ابن اسحاق قمی.
● ہجرت: مدینہ منورہ سے عراق.
● معجزات: مختلف اہم مواقع پر ان گنت معجزات و کرامات۔
● خاص معجزہ: شدید قحط کے عالم میں حضرت کی نماز استسقاء و دُعا کے اثر سے بارانِ رحمت کا نزول.
● معاصر خلفاء: آپ علیہ السلام نے چھ عباسی ظالم خلفاء کے ادوار گزارے. "متوکل، منتصر، مستعین، معتز، مھتدی، معتمد عباسی"
● قاتل: معتمد عباسی
● تاریخ شہادت: 8 ربیع الاول 260 ھجری. 
● سبب شہادت: ظالم عباسی خلیفہ نے زہر دے کر مولا کو شہید کر دیا۔
● مقام شہادت: عراق، سامرہ
● خاص الخاص فضیلت: شہنشاہِ دوران حضرت امام زمان علیہ السلام جیسے صالح و مصلح فرزند کے والد بزرگوار یعنی ابو مہدی ہیں.
● جانشین: قطب عالَم امکان، جانِ بہاران حضرت امام زمان علیہما آلاف التحیۃ والسلام.
● نماز جنازہ: مسموم و مظلوم مولا کے پانچ سالہ فرزند حجتِ خدا، بقیۃ اللہ حضرت صاحب الزمان علیہ السلام نے نماز جنازہ پڑھائی.
● تدفین: آپ کا مطہر پیکر اپنے گھر میں اپنے والد بزرگوار کے مرقد منور کے نزدیک زمین کی زینت بنا.
● ظاہری حیاتِ طیبہ: 28 سال
● روضۂ اقدس: آپ کا روضۂ اقدس آپ کے والد بزرگوار حضرت امام علی النقی علیہ السلام کے روضہ منورہ کے ساتھ سامرہ عراق میں واقع ہے.
● حکمران وقت: ظالم عباسی خلیفہ معتمد ملعون (سال شہادت)

● مخصوص صلوات: شیخ طوسیؒ اپنی سند سے ابو محمد عبداللہ بن محمد عابد سے اس طرح نقل کرتے ہیں:
‘"میں نے اپنے سید و سردار حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام سے ان کے گھر پر سامرہ میں 255 ھجری میں درخواست والتماس کی کہ پیغمبر اکرمؐ اور ان کے مقدس جانشینوں پر درود وسلام بھیجنے کے لیے مخصوص صلوات املاء فرمائیں تاکہ میں انہیں قلمبند کرلوں حضرت نے فوراً اس طرح سے املاء فرمائی (جو معصوم اول سے شروع ہوکر بارہویں امام و چودھویں معصوم حضرت صاحب الزمان علیہ السلام تک تمام حضرات میں سے ہر ایک کی صلوات پر مشتمل ہے.)

یہاں پر مناسبت سے فقط حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مخصوص صلوات ذکر کی جارہی ہے تاکہ قارئین اپنے آقا و مولا پر اس طرح سے درودوسلام بھیچ سکیں جیسے خود حضرت چاہتے ہیں:

⏪ اَللّٰھُم صَلِّ علی الحسنِ بن عليّ بن محمّد، البّرِ التَّقِی، الصَّادِقِ الوَفِيّ، النُّورِ المُضِیئ، خَازِنِ عِلمِک وَ المُذَكِّر بِتَوحِیدِكَ وَولِيِّ اَمرِک وخَلفِ أَئمّۃ الدّینِ الھُداۃِ الرَّاشِدِین، وَالحُجِّۃِ عَلٰی اَھلِ الدُّنیا فَصَلِّ عَلَیہِ يَا رَبِّ اُفضَلَ مَا صَلّیتَ عَلٰی اَحَدٍ مِن اَصفِيٰائِكَ وَ حُجَجِكَ وَ اَولادِ رُسُلِک يٰا اِ لٰہَ العٰالَمِی

*زندگانی امامت:*
امام حسن عسکری علیہ االسلام کی امامت کی کل مدت چھ سال ہے جس کو تین حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں:
۱۔ چار سال کچھ ماہ تک آپؑ مدینہ منورہ میں مقیم رہے۔
۲۔ چار سال سے بائیس (۲۲) سال تک اپنے والد گرامی امام نقی عسکری علیہ السلام کے ساتھ سامراء میں مقیم رہے۔ 
۳۔ امام نقیؑ کی شہادت کے بعد ۲۲ سے ۲۸ سال کی عمرِ مبارک تک آپؑ نے امت میں امامت کے وظائف انجام دیئے۔

*امام عسکریؑ کے دور کے ظالم بادشاہ:*
عباسی حکمرانوں نے امام حسن عسکریؑ کو عباسی سلطنت کے دار الخلافہ کے پسماندہ محلے جسے عسکر کہا جاتا تھا میں نظر بند کر دیا۔ اسی محلے کی مناسبت سے امام نقیؑ کو عسکری کہا جانے لگا اور اس کے بعد امام حسنؑ کو عسکری کے عنوان سے موسوم کیا گیا۔ امام عسکریؑ نے تین عباسی خلفاء کا دور پایا: 
۱۔ معتزّ باللہ جوکہ متوکل کے بیٹے منتصر کے بعد خلیفہ بنا۔ ترکوں نے معتز باللہ کو سازش کے ذریعے قتل کر دیا۔ اس نے ۳ سال حکومت کی۔ 

۲۔ اس کے بعد مہتدی باللہ نے حکومت کو سنبھالا جس کا نام محمد بن واثق بن معتصم تھا۔ مہتدی انتہائی سفاک اور ظالم انسان تھا۔ اس نے امام عسکریؑ کو زندان میں قید کر دیا اور امامؑ کو شہید کرنے کی منصوبہ بندی کرنے لگا۔ ترکوں نے مہتدی پر حملہ کر کے اس کو قتل کر دیا۔ اس نے فقط ایک سال حکومت کی۔ 
۳۔ معتمد باللہ جوکہ تیسرا عباسی طاغوتی بادشاہ تھا جس نے تقریبا ۲۳ سال حکومت کی۔ معتمد انتہائی عیاش اور سفاک بادشاہ تھا اور اسی نے اپنی حکومت کے چوتھے سال امام عسکریؑ کو ۲۶۰ ھ میں شہید کیا۔

*امام عسکریؑ کے دور کے سیاسی حالات:*
مامون الرشید کی حکومت کے بعد آہستہ آہستہ عباسی حکومت زوال کا شکار ہونے لگی۔ خصوصا بعض بڑی سیاسی خطاؤں اور غلط فیصلوں کی وجہ سے اسلامی ریاست میں شورشیں برپا ہونا شروع ہو گئیں۔ ان بڑی خطاؤں میں سے ایک خطاء عباسیوں کا ترکوں کے لشکروں کو استعمال کرنا اور ان کو پورے ملک میں قوت و طاقت دینا ہے جس کی وجہ سے ترکوں کو قابو کرنا مشکل ہو گیا۔ ملک کے اندر اٹھنے والے مظاہروں اور مختلف جنگی حملوں کے لیے عباسیوں نے ترکوں کو استعمال کیا کیونکہ وہ دلیری کے ساتھ لڑا کرتے تھے۔ لیکن ان خدمات کے بدلے میں ترکوں نے عباسیوں سے خوب مراعات اور قوت کو حاصل کیا اور یہی ترک آئندہ آنے والے عباسیوں خلفاء کے قاتل بن گئے۔ 

انہی سیاسی خطاؤں میں سے ایک اور خطاء طاقت کے زور ظلم و ستم کے ساتھ مخالف گروہوں کو دبانا اور لوگوں کو جبر کے ذریعے خاموش کرنا تھا۔ اس کا نتیجہ افریقا کے ملک زنجبار سے زنجی قوم کا انقلاب برپا کرنا ہے جس نے ملک کے متعدد حصوں پر قبضہ کر لیا اور امام عسکریؑ کے دور میں عباسیوں کی طاقت کو برے طریقے سے کمزور کر دیا۔ حکومت اقتدار کے ہاتھ نکل جانے کی وجہ سے عباسی حکمران پے در پے قتل ہوتے رہے۔ 

*حوالہ جات:*
۱۔ اعلام الھدایۃ، امام حسن عسکریؑ، ص ۱ تا ۱۳۰۔
۲۔  الکافی، ج ۱، ص ۵۰۳، مولد امام عسکریؑ

😭😭چُپ تعزیہ اور بغیر پرسہ لیے غیبت امام ع کا آغاز!!

❤️ چپ تعزیہ کو ""چپ تعزیہ"" کیوں کہتے ھیں ??

❤️  جب 28 سال کا گیارھواں امام ؐ (ع)، 
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کو زہر دیا گیا اور 
 امام (ع) کا لاشہ مزدوروں نے گھر میں لا رکھا تو
گھر میں فقط دو عورتیں اور ایک مرد موجود تھے -

❤️ ؐامام  حسن عسکری ع کی ہمشیرہ و زوجہ 
 گرامی اور امامِ زمانہ ؐ عجل اللہ فرجہم-
😭😭😭
 امامِ زمانہ ؐ (ع) کی عمر اُس وقت پانچ سال تھی۔

❤️ اور دروازے پر فوجیں کھڑی تھیں جن میں جاسوس خواتین بھی شامل تھیں،
جن کو حُکم تھا کہ دو عورتوں کے علاوہ اگر کسی مرد کے رونے کی آواز آۓ  تو حیاء نہ کرنا اور دروازے کو توڑ کر اندر چلے جانا -
ان سب کو گرفتار کر لینا اگر مزاحمت کرین تو وہیں قتل کر دینا۔
اب امامت کو ختم کر دینا۔
اس کی معلومات کے مطابق اب امام حسن عسکری ع کی کوی اولاد نہیں تھی۔
اس نے سلسلہ امامت کو اپنی طرف سے ختم کر دیا تھا۔

❤️ اپنی پھوپھی (س) اور ماں ؐ (س) کے پردے کی خاطر بارہواں امام ؐ (عجل) چُپ کر کے اپنے باپ ؐ (ع) کے سرہانے روتے رہے اور آواز بُلند نہ کی-
اپنے بابا کی لاش پر گھٹ گھٹ کر روے میرے مظلوم امام اس غربت اور کم سنی میں 
😭😭😭😭😭
 اِس لیئے اِسے چپ تازیہ کا جلوس کہتے ھیں -

❤️
اپ کے اس طرح بغیر آواز رونے کو سلام ۔

منجانب: مدرسہ و موسسہ علمیہ باب الحوائج فاوبڈیشن ایران پاکستان ۔ 

😭😭😭😭🤲🤲🤲
tnaqvi565@gmail.com
چپ ‏تعزیہ ‏اور ‏شہادت ‏و ‏تعارف ‏امام ‏حسن ‏عسکری ‏علیہ ‏السلام ‏۔ چپ ‏تعزیہ ‏اور ‏شہادت ‏و ‏تعارف ‏امام ‏حسن ‏عسکری ‏علیہ ‏السلام ‏۔ Reviewed by MOULANA SYED MUHMMAD TAQI NAQVI QUMI on September 13, 2024 Rating: 5

No comments:

Don't comment spam.

Powered by Blogger.