banner image

نماز ‏جعفر ‏طیار ‏پڑھنے ‏کا ‏مکمل ‏طریقہ ‏۔ ‏

NAMAZAY JAFAR TAYAAR KA MOKMAAL TAREQAA... 

 MADRASSA ILMIA BABUL HAWAIJ FOUNDATION ...

 

 نماز جعفر طیار دو رکعتی دو نماز یعنی چار رکعت پر مشتمل ہے اور ہر نماز ایک تشہد اور سلام پر اختتام پذیر ہوتی ہے . 
جس کی کیفیت یوں ہے:
نیت کر کے تکبیر الاحرام کہی جاتی ہے پھر پہلی رکعت میں حمد کے بعد سورہ زلزال جبکہ دوسری رکعت میں حمد کے بعد سورہ عادیات پڑھی جاتی ہے؛
تیسری رکعت، ـ یعنی دوسری نماز کی پہلی رکعت ـ میں حمد کے بعد سورہ نصر اور چوتھی رکعت میں حمد کے بعد سورہ

 

توحید پڑھی جاتی ہے۔
ہر رکعت میں حمد اور سورت کے بعد، 15 مرتبہ، رکوع میں 10 مرتبہ، رکوع سے اٹھانے کے بعد 10 مرتبہ، سجدے میں 10 مرتبہ اور سجدے سے سر اٹھانے کے بعد 10 مرتبہ، "تسبیحات اربعہ" یعنی "سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَ اللَّهُ أَکبَرُ" دہرائی جاتی ہے؛ یوں ہر رکعت میں تسبیحات کی تعداد 75 اور پوری نماز میں ان کی مجموعی تعداد 300 
ہو جائے گی۔

 

[6]
تسبیحات اربعہ کی ترتیب تعداد
حمد و سورہ کے بعد 15 مرتبہ
رکوع میں 10 مرتبہ
رکوع کے بعد 10 مرتبہ
پہلے سجدے میں 10 مرتبہ
پہلے سجدے کے بعد 10 مرتبہ
دوسرے سجدے میں 10 مرتبہ

 

دوسرے سجدے کے بعد 10 مرتبہ
مستحب ہے کہ دوسری نماز کی آخری رکعت کے سجدے میں تسبیحات اربعہ کے بعد یہ دعا پڑھی جائے:
سُبْحانَ مَنْ لَبِسَ الْعِزَّوَالْوَقارَ سُبْحانَ مَنْ تَعَطَّفَ بِالْمَجْدِ وَ تَكَرَّمَ بِهِ سُبْحانَ مَنْ لايَنْبَغِى التَّسْبيحُ اِلاَّلَهُ سُبْحانَ مَنْ اَحْصى كُلَّشَىْءٍ عِلْمُهُ سُبْحانَ ذِى الْمَنِّ وَالنِّعَمِ سُبْحانَ ذِى الْقُدْرَةِ وَالْكَرَمِ اَللّهُمَّ اِنّى اَسْئَلُكَ بِمَعاقِدِ الْعِزِّ مِنْ عَرْشِكَ وَ مُنْتَهَى الرَّحْمَةِ مِنْ كِتابِكَ وَاسْمِكَ الْأَعْظَمِ وَكَلِماتِكَ التَّآمَّةِ الَّتى تَمَّتْ صِدْقاً وَعَدْلاً صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَاَهْلِ بَيْتِهِ وَافْعَلْ بى كَذا وَكَذا۔ افعل بی کذا و کذا کے  
بجائے اپنی حاجات طلب کرے۔

00989109987105...

TNAQVI565@GMAIL.COM

YOUTUBE : MOULANA SYED TAQI NAQVI QUMI .... 

نماز ‏جعفر ‏طیار ‏پڑھنے ‏کا ‏مکمل ‏طریقہ ‏۔ ‏ نماز ‏جعفر ‏طیار ‏پڑھنے ‏کا ‏مکمل ‏طریقہ ‏۔ ‏ Reviewed by MOULANA SYED MUHMMAD TAQI NAQVI QUMI on September 13, 2024 Rating: 5

No comments:

Don't comment spam.

Powered by Blogger.