🌹 *ظہور سے پہلے لوگوں کی خصوصیات بزبان پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، امیر المومنین علی علیہ السلام، امام جعفر صادق علیہ السلام:* 🌹
❇️ صاحب الرائے لوگ (پڑھے لکھے لوگ) فاسق ہو جائیں گے
❇️ تمہیں سوائے بخیل سرمایہ دار کے، دنیا پرست علماء کے، فاسق و فاجر بوڑھوں کے، بےحیاء لڑکوں کے اور احمق عورتوں کے کوئی نظر ہی نہیں آئے گا
❇️ دین زبانوں کی حد تک رہ جائے گا
❇️ نمازوں میں تاخیر کی جائے گی
❇️ مرد اپنی بیویوں کی اطاعت کریں گے
❇️ عورتیں بےحیاء ہوجائیں گی اور تکبر دلوں کے اندر داخل ہوجائے گا
❇️ عورتیں لباس پہنے ہوئے بھی گویا ایسی ہونگی جیسے بےلباس
❇️ عورتیں قبلہ بن جائیں گی
❇️ لوگ فرائض دینی کو حقیر سمجھیں گے
❇️ سرمایہ دار پیسوں کی بنا پر اپنی تعریف کی خواہش کریں گے
❇️ انکی زبانیں شہد سے زیادہ شیریں ہونگی مگر انکے دل حنظل سے زیادہ کڑوے ہونگے
❇️ لوگ دین کو غیر دین کے لئے حاصل کریں گے
❇️ اس زمانے میں غیر خدا کے لئے علم فقہ کو حاصل کریں گے
❇️ دنیا کی طرف شدید میلان رکھتے ہونگے،
❇️ لوگ امر و نہی سے نفرت کرنے لگیں گے
❇️ انسانی مسائل پر وہ لوگ گفتگو کریں گے جو اس کے اہل نہ ہوں گے
❇️ مسلمان اپنے علماء سے نفرت کریں گے
❇️ لوگ دولت کے لئے شادیاں کریں گے
❇️ پست لوگ بلند ہونگے اور بلند پست ہو جائیں گے
خدا کی قسم میں نے تم سے کوئی بات نہیں چھپائی اور نہ ہی میں نے جھوٹ بولا ہے۔
❇️ یہ لوگ مسلمان ہوں گے اور نہ ہی عیسائی
❇️ لوگ آئمہ ع کی قبور کو بندوقوں سے خراب کریں گے
❇️ لوگ سود کے استعمال سے بالکل نہ شرمائیں گے
❇️از اس وقت دین پر قائم افراد کا اجر پچاس مومنین کے اعمال کے اجر کے برابر ہوگا
❇️ عورتوں کے مہر اور سواری کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا
❇️ دنیا کے کاموں کو آخرت کے کاموں پر مقدم کردیں گے
❇️ سال مہینوں کے برابر ہوجائیں گے، مہینے ہفتوں کے، ہفتے دنوں کے اور دن ایک گھنٹے کے برابر ہوجائے گا
❇️ بیٹا اپنے باپ سے کینہ رکھے گا
❇️ صالح لوگوں کو دیکھ کر واپس کردیا جائے گا (نفرت)
❇️ گنہگاروں کا استقبال کیا جائے گا
❇️ باپ اپنی اولاد کے بُرے افعال کو دیکھ کر خوش ہوگا
❇️ سندھ اور ہند کے شہروں میں قتل و غارتگری ہوگی
❇️ صدقہ کو جرمانہ خیال کریں گے
❇️ صلہ رحمی کو احسان سمجھا جائے گا
❇️ لوگ بھیڑیے بن جائیں گے اور جو بھیڑیا بننے سے انکار کرے گا اسے دیگر بھیڑیے کھا جائیں گے
❇️ قساوت قلبی بڑھ جائے گی
❇️ عورتیں بےپردہ ہونگی اور اپنی زینتوں کو نامحرموں کے سامنے ظاہر کریں گی
❇️ ایسی عورتیں دین سے عاری، فتنوں میں داخل، لذتوں کے پیچھے بھاگنے والی ہونگی، حرام خدا کو حلال سمجھیں گی اور ہمیشہ جہنم میں رہیں گی۔
امام صادق ع:
❇️ امر و نھی کرنے والوں کو ذلیل کیا جائے گا
❇️ فاسق افراد خدا کے ناپسندیدہ افعال میں بہت مقبول ہونگے
❇️ کثیر دولت ان امور پر خرچ کی جائے گی جن سے خدا سخت ناراض ہوتا ہے
❇️ قلیل مال کو بھی اطاعت خدا میں خرچ نہ ہوگا، حکومت ایسے افراد کو ملے گی جو زیادہ پیسہ خرچ کرنا جانتے ہونگے
❇️ لہو و لعب کی جگہوں کی کثرت ہوگی، کوئی ایسا نہ ہوگا جو لوگوں کو لہو و لعب کی جگہوں پر جانے سے منع کرے بلکہ منع کرنے کی جرات بھی نہ کرے گا
❇️ قرآن کا سننا لوگوں کو گراں گزرے گا
❇️ باطل کی آواز بھلی معلوم ہوگی
❇️ غیبت کے ذریعے باتوں میں مزا پیدا کیا جائے گا
❇️ امیر افراد حقوق شرعیہ کو ادا نہ کریں گے
❇️ والدین کی بےعزتی کی جائے گی
❇️ فرازئ منبر سے تقویٰ کا درس دینے والے خود اپنی باتوں پر عامل نہ ہونگے
❇️ صدقہ و خیرات سفارش پر دیے جائیں گے اور لوگوں کی مرضی سے دیے جائیں گے
❇️ خواہشات کے باعث لوگ ایک دوسرے سے نفرت کریں گے اور ایک دوسرے سے انکار کریں گے (مدد نہ کریں گے)
📚 بحار الانوار ۔ علامہ مجلسی
📚 تفسیر قمی
📚 علامات ظہور مہدی ع۔ علامہ طالب جوہری
📚 علائم ظہور ۔ حاج ابراہیم موسوی زنجانی
کاوش: مولانا سید محمد تقی نقوی قمی ۔
علامات قبل از ظہور عج
Reviewed by MOULANA SYED MUHMMAD TAQI NAQVI QUMI
on
September 13, 2024
Rating:
No comments:
Don't comment spam.